یروشلم : اسرائیلی صدر نے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دے دی ہے۔ تاہم منگل کو ایک بیان میں صدر روون رِیولِن نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ اس وقت متوقع امیدواروں میں سے کوئی بھی اس پوزیشن میں ہیکہ پارلیمان کے اعتماد حاصل کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کئی لوگوں کی رائے ہیکہ ایک ایسے امیدوار کو حکومت بنانے کی دعوت نہیں دینی چاہییے جسے کرمنل کیسز کا سامنا ہو۔ تاہم انہوں نے کہا کہ قانون میں اس کی گنجائش موجود ہے۔ صدر کے مطابق اسرائیل کی 120 رکنی پارلیمان میں 52 ارکان نے بنجامن نتن یاہوکی حمایت کی ہے۔