یروشلم ۔ 25 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کی الیکشن کمیٹی کے گزشتہ ہفتہ منعقدہ عام انتخابات کے مابقی نتائج کا بھی اعلان کردیا جس کے بعد وزیراعظم نتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کو مزید ایک نشست پر کامیابی حاصل ہوئی۔ تاہم اس کے باوجود یساسی تعطل جوں کا توں برقرار ہے۔ بینی گائز کی بلیو اینڈ وائیٹ پاری کو 33 اور لیکوڈ پارٹی کو 32 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ اسرائیلی پارلیمنٹ 120 نشستوں پر مشتمل ہے ۔ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ دونوں پارٹیاں ایک اتحادی حکومت کی تشکیل کیلئے بات چیت کر رہی ہیں جبکہ ملک کے صدر ایوین ریولین کے پاس مزید ایک ہفتہ کا وقت ہے کہ وہ حکومت تشکیل دینے کیلئے کسی کو نامزد کریں تاہم مشکل یہ ہے کہ دونوں ہی پارٹیوں میں سے کسی کو بھی واضح اکثریت حاصل نہیں ہے ۔
