یروشلم : اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر ہزارو ں احتجاجی جمع ہوگئے جہاں انہوں نے وزیراعظم سے مستعفیٰ ہوجانے کا مطالبہ کیا ۔ گذشتہ سات مہینوں سے ہر ہفتہ کی شب احتجاجی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر جمع ہوجاتے ہیں اور ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ اُن کا ماننا ہے کہ وزیراعظم ایک بدعنوان اور دھوکہ باز شخص ہیں اور کورونا وائرس بحران سے بھی کامیابی سے نمٹنے میںناکام ہوگئے ہیں ۔ ؎