نتن یاہو کے بیٹے کی شاہخرچیاں، ایک بار پھر ہنگامہ

   

Ferty9 Clinic

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کی اپنے بیٹے یائر سے متعلق مشکلات ختم ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔ یائر کی فوج پر تنقید سے پیدا ہونے والے تنازعہ کے بعد اب اس کی بیرون ملک رہائش کا معاملہ دوبارہ سر اٹھانے لگا ہے۔ مشہور امریکی سیاسی مبصر اور سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والے جیکسن ہنکلے نے ’’ایکس‘‘پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ایک پوسٹ کی جس میں اسرائیلی وزیر اعظم کے بیٹے کی نئی تصاویر شامل کی گئیں۔ہنکلے نے اس بارے میں بات کی کہ کس طرح یائر نتن یاہو میامی میں ایک لگڑری اپارٹمنٹ میں ایک ساتھی کے ساتھ چھپا ہوا ہے۔ ہنکلے نے وضاحت کی کہ اس اپارٹمنٹ کا کرایہ 5 ہزار ڈالر ماہانہ ہے۔