نتن یاہو کے وادی اردن سے متعلق اعلان پر کویت کی مذمت

   

Ferty9 Clinic

کویت سٹی،12ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کویت نے اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کے انتخابات دوبارہ جیتنے کے بعدوادی اردن کو اسرائیل کے قبضے والے مغربی کنارہ میں ملانے کے ارادے کی مذمت کی ہے ۔کویت کے وزارت خارجہ نے یہاں ایک بیان جاری کرکے کہا کہ مسٹر نتن یاہو کا یہ اعلان فلسطینی لوگوں کے حقوق اور بین الاقوامی قانون اور تجاویز کی تشویش ناک اور قابل مذمت خلاف ورزی ہے ۔اسرائیل کے وزیراعظم کابیان جامع امن کے قیام کی سبھی کوششوں کے خلاف ہے ۔واضح رہے کہ مسٹر نتن یاہو نے منگل کو کہا تھا کہ وہ دوبارہ الیکشن جیت کر آنے پر فلسطینی اکثریتی مغربی کنارہ میں وادی اردن کاانضمام کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کی خودمختاری کو وادی اردن اورشمالی بحیرہ مردار تک لے کر جائیں گے ۔اسرائیل نے 1967میں ہی ویسٹ بینک پر قبضہ کرلیا تھا لیکن یہ علاقہ اب تک مکمل طورپر اس کا حصہ نہیں بن پایا ہے ۔