پٹنہ: بہار اسمبلی میں پیر کے روز اسپیکر وجئے کمار سنہا اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے درمیان جھگڑے کے سلسلے میں اپوزیشن کے اراکین نے چہارشنبہ کے روزبھی ہنگامہ آرائی کی ، جس کی وجہ سے لنچ بریک سے قبل ایوان میں کوئی کام کاج نہیں ہوسکا اورایوان کی کارروائی دوبجے تک ملتوی کر دی گئی۔ چہارشنبہ کے روز ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر اسپیکر وجئے کمار سنہا تو ایوان میں آئے لیکن وزیراعلیٰ موجود نہیں تھے ۔ جیسے ہی سپیکر نے ایوان کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ، اپوزیشن کے ارکان نے ایوان میں پیرکے روزہنگامہ آرائی شروع کردی ۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے للت یادو نے کہا کہ پیر کے روزایوان کے لیڈر وزیراعلیٰ مسٹر کمار نے جس طرح سے پوڈئم (اسپیکر کی کرسی) کی توہین کی اس سے پورا ایوان دلبرداشتہ ہے ۔ پوڈیم سے بتایا جائے کہ اس معاملے میں کیا ہوا۔ کیا وزیر اعلیٰ اس کا جواب دیں گے ؟ اس کے بعد ہی ایوان میں کام کاج ہو سکے گا ۔