پٹنہ: بہار کی نتیش حکومت پر سرکاری اسکولوں میں پڑھ رہے طلبا کے سرپرستوں نے الزام عائد کیا ہے کہ وعدہ کرنے کے باوجود ریاستی حکومت مڈ۔ڈے میل فراہم نہیں کر رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اسکول بند ہیں لیکن حکومت نے کہا تھا کہ بچوں کو مڈ۔ڈے میل فراہم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایک سرپرست نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں کچھ بھی نہیں کر رہی، بچوں کو کھانا نہیں مل رہا ہے۔