پٹنہ: بہار ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل کر دی گئی ہے۔کل حج کمیٹی کو نیا چیرمین مل گیا ہے۔ عبدالحق کو حج کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ واضح ہو کہ عبدالحق بہار ریاستی حج کمیٹی کے سابق چیئرمین الیاس حسین عرف سونو بابو کے داماد ہیں۔ سونو بابو مسلسل دو بار حج کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں۔حج کمیٹی کی دستور کے مطابق تیسری بار کسی ایک ہی شخص کو چیئرمین نہیں بنایا جا سکتا ہے۔ نتیش حکومت نے سونو بابو کے گھر کا ہی انتخاب کیا ہے۔ ان کے بھانجے اور داماد عبدالحق کو حج کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ حج اور حج کمیٹی کے معاملے میں سونو بابو کی مدت کار بغیر کسی تنازعہ کے گزری اور حج اور عازمین حج کے سہولت کو لے کر سونو بابو کی دلچسپی غیر معمولی رہتی تھی۔ اس کا انعام ان کے داماد کو ملا ہے۔ لوگ امید کر رہے ہیں کہ عبدالحق کی بھی مدت کار بہتر ہوگی۔