ممبئی : چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس نے اپنے کابینی رفیق اور وزیر سمکیات نتیش رانے کو آج عملاً ڈانٹ پلائی اور اقلیتی برادری کے خلاف ان کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات کا سخت نوٹ لیا ۔ چیف منسٹر نے نتیش کو تحمل برتنے کا مشور ہ دیتے ہوئے کہا کہ وزرا ء کو راج دھرم نبھانے کی ضرورت ہوتی ہے جس کی تاکید سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی جیسی شخصیتوں نے کی ہے ۔ اور عوامی زندگی میں شخصی پسند و ناپسند کو بالائے طاق رکھنا ہوگا ۔