ممبئی : مہاراشٹرا پولیس نے منگل کو بمبئی ہائی کورٹ کو یقین دلایا کہ وہ بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے کے خلاف اقدام قتل کے معاملے میں کوئی سخت قدم اٹھانے سے گریز کرے گی۔ رانے نے پیر کو بمبئی ہائی کورٹ میں اقدام قتل کے ایک معاملے میں قبل ازگرفتاری کی درخواست ضمانت داخل کی تھی جسکی آج ابتدائی سماعت عمل میں آئی جسکے دوران پولیس کی یقین دہانی کے بعد ہائی کورٹ نے سماعت سات جنوری تک ملتوی کرتے ہوے عبوری راحت دئیے جانے کے احکامات جاری کئے مہاراشٹرا کے سندھو درگ ضلع کی ایک سیشن عدالت نے گزشتہ ہفتے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔