نتیش رانے کی شر انگیزیوں پر روک لگائیں :جمعیۃ علماء مہاراشٹرا

   

ممبئی: مہاراشٹرا کے بی جے پی ایم ایل اے وکابینی وزیر نتیش رانے کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ بیانات دیے جا رہے ہیں، جو نہ صرف سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے کی مذموم کوشش ہے بلکہ آئینِ ہند کے بنیادی اصولوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ ان کے حالیہ بیانات، جن میں مسجدوںمیں گھس کر مارنے کی دھمکی، کیرالا کو ’’منی پاکستان‘‘ قرار دینا، لاڈلی بہن یوجنا سے مسلمانوں کو الگ رکھنے کا مطالبہ ، حجاب برقعہ اور پردہ پر پابندی کا مطالبہ کرنا اور پولیس کو 24 گھنٹے کی چھٹی دینے جیسے غیر ذمہ دارانہ اور نفرت انگیز الفاظ شامل ہیں، ایک منظم سازش کا حصہ معلوم ہوتاہے ، جس کا مقصد سماج میں تفریق اور منافرت پیدا کرنا ہے ۔