نتیش فٹنس ٹسٹ کے بعد دستیاب ہوں گے

   

بنگلورو: آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی سن رائزرس حیدرآباد میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں جبکہ وہ سائیڈ اسٹرین سے صحت یاب ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ اواخر جنوری سے کرکٹ ایکشن سے دور ہیں۔ نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو معلوم ہوا ہے کہ نتیش نے یہاں بی سی سی آئی سنٹر آف ایکسیلنسی میں یو یو ٹسٹ سمیت تمام فٹنس ٹسٹ کے معمولات کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے، اور فزیوز نے انہیں آگے بڑھنے کی اجازت دی ہے۔ 21 سالہ آندھرا کرکٹر کو ہندوستان کے لیے آخری بار 22 جنوری کو ایڈن گارڈنز میں انگلینڈ کے خلاف پہلے T20I کے دوران دیکھا گیا تھا، لیکن اس میچ میں انہوں نے بیٹنگ یا بولنگ نہیں کی۔ ننتیش کو حیدرآباد کی آئی پی ایل ٹیم نے گزشتہ سال کھلاڑیوں کی نیلامی سے قبل 6 کروڑ روپے میں برقرار رکھا جبکہ انہوں نے 13 میچز میں 143 کے اسٹرائیک ریٹ سے 303 رنز بنائے تھے۔