پٹنہ :نتیش کمار بہت دباؤ میں ہیں، بہار میں ان کی پارٹی تیسرے نمبر کی پارٹی بن چکی ہے اور اس تکلیف کو وہ برداشت نہیں کر پا رہے ہیں۔ اسی لیے وہ بہار اسمبلی تحلیل کرا کر لوک سبھا انتخاب کے ساتھ ہی اسمبلی انتخاب بھی کرانا چاہتے ہیں۔ یہ سنسنی خیز دعویٰ آج آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کیا ہے۔ تیجسوی یادو نے آج سے ہی ’جن وشواس یاترا‘ شروع کی ہے۔ اس دوران انھوں نے کئی مقامات پر عوام سے خطاب کیا۔
