نتیش کمار اور تیجسوی کی ملاقات سےبہار میں سیاسی ہلچل

   

پٹنہ: چیف منسٹر بہار نتیش کمار سے آج اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے سکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ نتیش کمار اور تیجسوی یادو نے 8 ماہ بعد باہمی ملاقات کی ہے۔ نتیش کماراور تیجسوی یادو نے انفارمیشن کمشنر کے عہدے پر تقرری کے سلسلے میں ایک ساتھ ملاقات کی۔ چیف منسٹر اور اپوزیشن لیڈر دونوں مل کر انفارمیشن کمشنر کے عہدے پر تقرری کے نام کو منظوری دیتے ہیں۔منگل کو دونوں قائدین مختلف گاڑیوں میں ایک ساتھ سکریٹریٹ پہنچے۔ ریاست میں انفارمیشن کمشنر کا تقرر وزیر اعلیٰ اور کابینہ کے ارکان کے ساتھ اپوزیشن پارٹی کے لیڈر کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ اس کمیٹی کی سربراہی کرتے ہیں جس میں اپوزیشن لیڈر شامل ہیں۔