نتیش کمار بال بال بچ گئے

   


پٹنہ : چیف منسٹر بہار نتیش کمار منگل کو ضلع نلندہ میں اپنے جن سمواد پروگرام میں پیش آئے دھماکے میں بال بال بچ گئے۔ اگرچہ دھماکہ معمولی نوعیت کا رہا لیکن اُس کے نتیجہ میں نوکیلی اشیاء چیف منسٹر سے چند فیٹ کے فاصلے پر گریں۔نتیش پر تین ہفتوں میں یہ دوسرا حملہ ہے۔ قبل ازیں 27 مارچ کو پٹنہ کے بختیار پور ٹاؤن میں ایک نوجوان نے چیف منسٹر کمار کو پیچھے سے مُکّہ مارا تھا۔