پٹنہ: ایل جی پی کے چراغ پاسوان نے کہا کہ اسمبلی انتخابی نتائج کے بعد چیف منسٹر بہار نتیش کمار آر جے ڈی کے تیجسوی یادو کے سامنے ہاتھ جوڑے اپنا سر نیچے کرکے کھڑے ہوں گے۔ جیسا کہ وہ اس سے قبل وزیراعظم مودی کے سامنے کھڑے ہوئے تھے۔ اگر ضرورت پڑی تو وہ رانچی کو بھی جائیں گے اور لالو پرساد یادو سے آشیرواد لیں گے۔ اقتدار کی لالچ میں وہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ اقتدار کی لالچ ان سے نہیں جائے گی۔
