پٹنہ، 16 جولائی (یو این آئی) جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی ترجمان راجیو رنجن پرساد نے آج کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار میں صنعتی انقلاب لا کر ہزاروں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں۔ پرساد نے میڈیا میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار نے بہار میں صنعتی انقلاب لاکر ہزاروں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں صنعتی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقدہ بہار بزنس کنٹیکٹ 2024 میں تقریباً ایک لاکھ 81 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کی تجاویز پر اتفاق کیا جس میں تقریباً 850 کروڑ کے 41 پروجیکٹوں کو منظوری دینے کا کام مکمل کیا گیا ۔ 1.81 لاکھ کروڑ کی ان سرمایہ کاری کی تجاویز میں پروڈکٹ۔ مخصوص صنعتی زون شامل ہیں، جن میں بیگوسرائے اور مغربی چمپارن میں کھلونا صنعت اور پلاسٹک کی تیاری اور حاجی پور میں فارما ہب کا قیام شامل ہے ۔