نتیش کمار فوجیوں اور سابق فوجیوں کے تئیں حساس جے ڈی یو

   

پٹنہ: جنتا دل یونائیٹڈ کے ریاستی ترجمان اروند نشاد نے بہار کے فوجیوں اور سابق فوجیوں کے لئے اعزاز اور باز آباد کاری کی رقم میں اضافہ کرنے کیلئے وزیر اعلی نتیش کمار کو مبارکباد دی ہے اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔جے ڈی یو کے ترجمان اروند نشاد اور منیش یادو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار خود ایک مجاہد آزادی کے بیٹے ہیں اس لیے وہ ملک کی حفاظت پر معمور ایک فوجی کی قربانی اور ملک کے تئیں ان کے فرض کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ شروع سے ہی وزیر اعلیٰ نتیش کمار فوجیوں اور سابق فوجیوں کے تئیں حساس رہے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود اور بازآبادکاری کے لیے ملنے والی رقم میں اضافہ کر کے ان کا احترام کرنے کا کام کیا ہے ۔پارٹی کے ریاستی ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی حکومت بہار کے ریٹائرڈ فوجیوں کی فلاح و بہبود اور روزگار کے لیے پرعزم ہے اور اس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ 2005 میں ریاست میں اقتدار سنبھالنے کے بعد انہوں نے بڑے پیمانے ریٹائرڈ فوجیوں کو بہار پولیس میں ایک الگ فورس ‘سیپ’ بنا کر انہیں روزگار فراہم کرنے کا کام کیا گیا