پٹنہ: اپنے دورہ بہار کے دوران تلنگانہ کے وزیراعلی کے سی آر نے بدھ کو وزیر اعلٰی نتیش کمار کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔ اس دوران کے سی آر نے مرکزی حکومت اور بی جے پی کو سخت نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم جو چاہتے ہیں وہ بی جے پی مکت بھارت ہے۔ کے سی آر نے مزید کہا کہ لوگ آج تیسرا محاذ بنانے کی بات کر رہے ہیں۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم تیسرے محاذ کے بجائے مرکزی محاذ بنائیں گے۔ تمام حزب اختلاف کی پارٹیاں اکٹھی ہوں گی اور بی جے پی مکت بھارت کے نعرے کو مضبوط کرے گی۔ ہم اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کریں گے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے آج پٹنہ میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلٰی تیجسوی یادو سے ملاقات کی۔ ان کی ملاقات کی کئی تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں۔ جس میں راولن ٹوپی پہنے ہوئے نتیش کمار اور تیجسوی کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاست پر بات چیت متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی دونوں رہنما لنچ پر جانے سے پہلے کچھ پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ دونوں رہنما اپوزیشن جماعتوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف متحد کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔