پٹنہ، 22 اکتوبر (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو 61 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ کمار نے آج شاہ سے فون پر بات کی اور ان کی سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ کمار نے شاہ کی صحت مند اور طویل زندگی کیلئے نیک خواہشات پیش کیں۔