نئی دہلی: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پیر کو آر ایس ایس کے نظریہ ساز دین دیال اپادھیائے کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی، لیکن انہوں نے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے میں واپسی کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔ نتیش کمار یہاں راجندر نگر علاقے کے ایک پارک میں منعقدہ مذکورہ تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے، جسے ان کی حکومت بی جے پی کے ساتھ اقتدار میں شریک ہونے کے بعد سے منعقد کر رہی ہے۔ نتیش کے ساتھ نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو بھی موجود تھے۔