پٹنہ، 17 ستمبر (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج بہار بلڈنگ اینڈ دیگر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت 16 لاکھ 4 ہزار 929 رجسٹرڈ تعمیراتی کارکنوں کے کھاتوں میں 802 کروڑ 46 لاکھ 45 ہزار روپے منتقل کئے ۔ کمار نے آج ایک انے مارگ واقع’سنکلپ’ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ریمورٹ کے ذریعہ بہار بلڈنگ اور دیگر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئربورڈ کے تحت16لاکھ 04 ہزار 929 رجسٹرڈ تعمیراتی کارکنان کے کھاتوں میںسالانہ پوشاک امدادی منصوبہ کے تحت اضافہ شدہ امدادی رقم 5000 ہزار روپے فی تعمیراتی کارکن کی شرح سے 802 کروڑ 46 لاکھ 45 ہزار روپے منتقل کی۔انہوں نے وزیراعلیٰ پرتگیا یوجنا کا ویب پورٹل بھی لانچ کیا ۔پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ کمار نے کہا کہ حکومت سماج کے آخری پائیدان کے لوگوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے شروع سے ہی کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے محنت کش بھائیوں اور بہنوں نے مختلف شعبوں میں ریاست کی ترقی میں بے مثال تعاون کیا ہے ۔ حکومت ان کی ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے تمام محنت کش بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ لیبر ریسورسز کو ہدایت کی کہ وہ باقی تمام محنت کش بھائیوں اور بہنوں کو رجسٹر کرنے اور انہیں اس اسکیم سے جوڑنے اور انہیں اس کے فوائد فراہم کرنے کی مہم شروع کرے ۔ لیبر ریسورس ڈیپارٹمنٹ، حکومت بہار کے تحت، بہار بلڈنگ اینڈ دیگر کنسٹرکشن ورکرز رولز، 2016 کے تحت، اہل اور رجسٹرڈ تعمیراتی کارکنوں کی مدد کیلئے سال 2020 سے سالانہ پوشاک امدادی اسکیم شروع کی گئی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت، ہر رجسٹرڈ تعمیراتی کارکن کو ان بینک اکاو[؟][؟]نٹ میں 2,500 روپے کی رقم دی جاتی ہے جسے اب بڑھا کر 5,000 کر دیا گیا ہے ۔