نتیش کمار نے 16 باغی قائدین کو پارٹی سے نکال دیا

   

Ferty9 Clinic

پٹنہ۔ 26 اکٹوبر (ایجنسیز) جے ڈی یو نے بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے پارٹی میں بغاوت کو کچلنے کیلئے سخت کارروائی کی ہے۔ 16 رہنماؤں کو پارٹی مخالف سرگرمیوں اور جے ڈی یو کے نظریے کی خلاف ورزی کے الزام میں نکال دیا گیا ہے۔ ان میں ایک موجودہ ایم ایل اے اور دو سابق وزراء بھی شامل ہیں۔ زیادہ تر قائدین این ڈی اے کے سرکاری امیدواروں کے خلاف میدان میں اترے ہیں۔نکالے گئے رہنماؤں میں گوپال پور سے موجودہ ایم ایل اے نریندر نیرج عرف گوپال منڈل بھی ہیں۔ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی داخل کئے تھے۔ سابق ایم ایل سی سنجیو شیام سنگھ اور سابق وزیر ہیمراج سنگھ بھی ان میں شامل ہیں۔ یہ دونوں بھی بالترتیب گروہ اور کٹیہار سے آزاد یا دیگر پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔جے ڈی یو نے سابق ایم ایل اے مہیشور پرساد یادو اور ان کے حامی پربھات کرن کو بھی نکالا ہے۔ یہ دونوں گائے گھاٹ سے پارٹی کے ٹکٹ پر ناراضگی کا اظہار کر رہے تھے۔ اس سے قبل 11 رہنماؤں کو نکالا گیا تھا۔
، جن میں سابق وزیر شیلیش کمار بھی شامل ہیں۔ یہ سب پارٹی کے سرکاری امیدواروں کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔جے ڈی یو کے ایک سینئر رہنما نے کہا کہ یہ نکالے گئے رہنما پارٹی اور این ڈی اے کے سرکاری امیدواروں کے خلاف کام کر رہے تھے۔ وہ ہماری پارٹی کے نظریے کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ بہار کی 243 رکنی اسمبلی کے لیے انتخابات دو مرحلوں میں 6 اور 11 نومبر کو ہوں گے، جبکہ نتائج کا اعلان 14 نومبر کو کیا جائے گا۔