پٹنہ : بہار کی نتیش کمار کابینہ میں شدت سے توسیع کا انتظار تھا۔ آج سید شاہنواز حسین کے بشمول 17 ارکان کو شامل کیا گیا۔ شاہنواز حسین بی جے پی کے اعلیٰ سطحی مسلم لیڈر ہیں۔ انھیں بی جے پی کی طرف سے تحفہ ملا ہے۔ سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے قومی ترجمان کو گزشتہ ماہ ایک حیرت انگیز تبدیلی کے ساتھ لیجسلیٹیو کونسل کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ گورنر پی چوہان نے انھیں حلف دلایا۔ بی جے پی کے کوٹہ سے شامل کردہ 9 ارکان میں شاہنواز حسین بھی شامل ہیں۔ ریاستی کابینہ میں بی جے پی کے اب جملہ 20 ارکان ہوں گے۔