پٹنہ: بہار کے گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی برسی پر جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔ ارلیکر اور مسٹر نتیش کمار نے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی برسی کے موقع پر اتوار کو منعقدہ ریاستی تقریب میں پٹیل چوک (چٹکوہرہ ریلوے پل کے شمالی گولمبر)، پٹنہ میں ان کے مجسمے پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سمرت چودھری، دیگر وزراء اور دیگر معززین نے بھی سردار پٹیل کو ان کے مجسمہ پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے فنکاروں نے بھجن اور ملی نغمے اور بہار گیت بھی پیش کیا گیا۔