نتیش کمار کوویڈ پازیٹیو

   

پٹنہ: وزیر اعلی بہار نتیش کمار کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں ان کی طبیعت ناساز تھی اور وہ آرام کررہے تھے لیکن جب ان کا طبی معائنہ کیا گیا تو انہیں کورونا سے متاثر پایا گیا جس کے باعث منگل کو منعقد شدنی کابینہ اجلاس منسوخ کردیا گیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ پیر کے روز نتیش کمار نے ملک کی نئی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی حلف برداری تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی جس سے سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ بی جے پی اور جے ڈی (یو) میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔