پٹنہ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج طلاق ثلاثہ پر نریندر مودی حکومت کے اختیار کردہ موقف کو یہ کہتے ہوئے ناپسند کیاکہ حساس مسائل پر بات چیت اور مداخلت نہ کرنے کی راہ بہتر ہوگی۔ کمار نے کہاکہ ایک مسلم خاتون کی جانب سے احتجاج کے بعد فوری طلاق دینے کے عمل اسکیانر کے تحت آگیا لیکن کہاکہ اس کمیونٹی کی دیگر کئی خواتین نے ایک لمحہ میں تین طلاق کو تعزیری جرم قرار دیتے ہوئے چند ماہ قبل لائے گئے آرڈیننس کے خلاف میمورنڈمس پر دستخط کئے تھے۔ اس سے متعلق بل پارلیمنٹ میں زیرالتواء ہے۔ چیف منسٹر بہار نے جو جے ڈی (یو) کے قومی صدر بھی ہیں اور بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں ان کی حکومت چلارہے ہیں، میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ حساس نوعیت کے مسئلہ پر ہمارا انداز کس طرح ہونا چاہئے اس تعلق سے ہماری پارٹی کا یہ موقف ہمیشہ رہا ہے اور یہ میرا مشورہ ہے۔ نتیش کمار نے کہاکہ تین طلاق کا ایک مخصوص کمیونٹی میں رواج ہے۔ بے شک اس سے خواتین متاثر ہوتی ہیں اس لئے اس کے بارے میں کچھ کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی۔ اگر اس سسٹم میں کوئی نقص ہے تو اس کے اس حصہ سے چھٹکارا کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ جے ڈی (یو) نے ایک ساتھ تین طلاق کو سپریم کورٹ کی جانب سے غیر قانونی قرار دیئے جانے کے بعد مودی حکومت کی جانب سے طلاق ثلاثہ پر لائے گئے آرڈیننس کی سخت مخالفت کی تھی۔