پٹنہ: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کیخلاف بغاوت کرنے والے راشٹریہ لوک جنتا دل کے سربراہ اوپیندر کشواہا کو مرکزی حکومت نے وائی پلس زمرہ کی سیکورٹی فراہم کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ سیکورٹی مرکزی وزارت داخلہ اور مرکزی انٹیلی جنس محکمہ کی سفارش کے بعد فراہم کی گئی ہے۔اپیندر کشواہا کو اب وائی پلس کے سیکورٹی انتظامات کے تحت سی آر پی ایف کے جوانوں کا کور دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ جنتا دل (یو) سے بغاوت کرنے کے بعد اوپیندر کشواہا نے راشٹریہ لوک جنتا دل کے نام سے نئی پارٹی کا قیام کی ہے۔کشواہا کے ساتھ وائی پلس زمرہ کی سیکورٹی میں تقریباً 11 کمانڈوز کو تعینات کیا جائے گا۔اس سے قبل چراغ پاسوان کو زیڈ زمرہ کی سیکورٹی دینے کے علاوہ وکاس شیل انسان پارٹی کے لیڈر مکیش سہنی کو بھی وزارت داخلہ نے وائی پلسزمرہ کی سیکورٹی دی گئی ہے۔مرکزی حکومت کی جانب سے اپیندر کشواہا کو وائی پلس سیکورٹی دینے کے بعد طرح طرح کی سیاسی قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔