نتیش کمار کیخلاف قتل کیس میں کارروائی کالعدم

   

پٹنہ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پٹنہ ہائی کورٹ نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے خلاف 28 سال پرانے ایک قتل کیس میں تحت کی عدالت کی شروع کردہ فوجداری کارروائی کو آج کالعدم کردیا۔ جسٹس اے امان اللہ نے نتیش کمار کی پیش کردہ درخواست پر یہ حکمنامہ جاری کیا۔ نتیش جنتادل (یونائیٹیڈ) کے سربراہ بھی ہیں۔ نتیش کمار نے اُن کے خلاف ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ باڑ کی شروع کردہ کارروائی کے جواز کو چیلنج کیا تھا۔ مجسٹریٹ نے ضلع پٹنہ کے پندارک پولیس اسٹیشن میں داخل کردہ ایف آئی آر کا نوٹ لیا تھا۔ یہ ایف آئی آر 16 نومبر 1991 ء کو درج کرائی گئی تھی۔ تب نتیش کمار باڑ سے سمتا پارٹی ایم پی تھے۔ اُنھیں دیگر افراد کے ساتھ اُس سال منعقدہ لوک سبھا چناؤ کے دوران قتل کئے گئے سیتارام سنگھ کی ہلاکت میں ملزم نامزد کیا گیا تھا۔