نتیش کی راجندر آرلیکر اور عارف محمد خان سے ملاقات

   

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سبکدوش ہونے والے گورنر راجندر وشواناتھ آرلیکر اور نئے مقرر گورنر عارف محمد خان سے خیر سگالی ملاقات کی۔ نتیش کمار نے منگل کو یہاں راج بھون جاکر بہار کے سبکدوش ہونے والے گورنر راجیندر وشواناتھ آرلیکر اور نئے مقرر کردہ گورنر عارف محمد خان کیساتھ خیر سگالی ملاقات کی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے سبکدوش گورنر ارلیکر اور نئے مقرر ہونے والے گورنر عارف محمد خان کو گلدستہ پیش کر کے مبارکباد دی۔