نتیش کی طبیعت ناساز، مودی کی نامزدگی کیلئے وارانسی نہیں جا سکے

   

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے خرابی صحت کی وجہ سے منگل کے اپنے تمام پروگرام منسوخ کر دیے ہیں۔چیف منسٹر سکریٹریٹ سے جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نتیش کمار کی طبیعت ناساز ہے اور اس وجہ سے انہوں نے منگل کے اپنے تمام طے شدہ پروگرام منسوخ کردیئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کمار وزیر اعظم نریندر مودی کی نامزدگی میں شرکت کے لیے وارانسی جانے والے تھے لیکن خرابی صحت کی وجہ سے وہ وہاں نہیں جا سکے ۔اس دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر سشیل کمار مودی کی اہلیہ پروفیسر ڈاکٹر جسی جارج نے مودی سے فون پر بات کی ۔ سشیل مودی کا پیر کو ایمس، نئی دہلی میں انتقال ہوگیا تھا۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔