نتیش کے آج مستعفی ہونے اور پھر بحیثیت چیف منسٹر حلف لینے کا امکان!

,

   

پٹنہ : بہار میں جاری سیاسی پیش رفت کے درمیان، ریاست کی تمام مرکزی سیاسی جماعتوں نے ہفتہ کو پٹنہ میں پارٹی قائدین اور قانون سازوں کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا۔ سیاسی بھونچال اور ہلچل چیف منسٹرنتیش کمار کے ممکنہ طور پر مہاگٹھ بندھن سے الگ ہو جانے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ دوبارہ اتحاد کرنے کیلئے انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس بلاک(انڈیااتحاد) کی جماعتوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان آیا۔راشٹریہ جنتا دل، جس کے ساتھ نتیش کمار نے اگست 2022 میں مہاگٹھ بندھن حکومت بنائی تھی فی الحال نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کی سرکاری رہائش گاہ پر پارٹی قانون سازوں کے ساتھ ایک بحرانی میٹنگ کر رہی ہے۔ دریں اثنا، کانگریس پارٹی پارٹی قانون سازوں کے ساتھ پورنیا میں ہے جہاں کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی بھارت جوڑو نیا ئے یاترا 30 جنوری کو پہنچنے والی ہے۔اطلاعات کے مطابق نتیش کمار جلد ہی بہار کے چیف منسٹرٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ ہفتہ کو رپورٹس سامنے آئیں جس میں دعویٰ کیا گیا کہ جے ڈی (یو) سربراہ اتوار 28 جنوری کو استعفیٰ دے سکتے ہیںاور اسی شام 4 بجے تک بی جے پی کی حمایت سے نویں بار بحیثیت چیف منسٹر بہار حلف لے سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار جے ڈی (یو) اتوار کو نئی این ڈی اے کابینہ کے ساتھ حکومت تشکیل دے سکتی ہے۔