نجف اشرف میں دنیا کا سب سے بڑا قبرستان

   

ہزاروں کی تعداد میں انبیاء و مرسلین و بزرگان دین مدفون، شادنگر میں مولانا محمد محسن پاشاہ کا خطاب

شادنگر-23/اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ممتاز عالم دین مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی کی23/اکتوبر بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر جامع مسجد غیث سالم بادعام فرخ نگر شادنگر ضلع رنگا ریڈی میں تنظیم ائمہ و خطباء اہلسنت وجماعت فاروق نگر شادنگر میں تہنیتی جلسہ کا اہتمام کیاگیا جس کی صدارت مولانا حافظ الحاج سید شاہ منور علی منان نقشبندی نے فرمائی-جبکہ نگرانی صدر مجلس انتظامی جامع مسجد غیث سالم بادعام مولانا حافظ منصور علی خان سنیئر صحافی و چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ادراک اردو/ انگریزی نے فرمائی – جلسہ کا آغاز حافظ وقاری سید فیروز حسین کی قراء ت کلام پاک سے کیا گیا ، ممتاز صحافی و شاعر جناب جلیل رضا نے نعت شریف،منقبت و تہنیتی کلام پیش کیا – مولانا محمد محسن پاشاہ نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے بیرون ملک دورہ عراق میں مختلف انبیاء کرام و مرسلین علیہم السلام اہلبیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین عشرہء مبشرہ و صحابہء کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور جمیع سلاسل کے اولیاء اللہ رحمہم اللہ اجمعین کی زیارتوں سے مشرف ہوکر 19/اکتوبر بروز ہفتہ اپنے وطن واپس لوٹنے کے بعد سے ہی تہنیتی تقاریب کا کامیاب سلسلہ جاری ہے۔ ساری دنیامیں سب سے بڑا قبرستان نجف اشرف میں مولائے کائنات حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے پائینتی کے راستہ سے باہر سڑک عبور کرکے جانے پر واقع ہے جہاں پر بیان کے مطابق ستر ہزار انبیاء کرام و مرسلین علیہم السلام اجمعین(حضرت ھود علیہ السلام، حضرت صالح علیہ السلام وغیرہم، حضرت سیدنا ایوب علیہ السلام و حضرتہ سیدہ بی بی رحمت علیہا السلام، جائے ولادت مبارک حضرت سیدنا ابراھیم علیہ السلام و نار نمرود کا مقام، موجودہیں – بغداد شریف میں حضرت سیدنا یوشع بن نْون علیہ السلام،کربلائے معلی میں سیدا شباب اہل الجنۃ سید الشہداء￿ حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ،حضرت سیدنا مسلم بن عقیلؓ،حضرت عباس علم بردار، حضرت عون و محمد،حضرت علی اکبر،حضرت علی اصغر،بصرہ میں مولائے کائنات کے سب سے پہلے خلیفہ حضرت سیدنا خواجہ حسن بصری،آدھی قلندرہ حضرتہ سیدہ بی بی رابعہ بصریہ،بغداد شریف میں حضرت امام اعظم ابو حنیفہ،حضرت امام احمد بن حنبل،حضرت داؤد طائی،حضرت حبیب عجمی،حضرت بایزید بْسطامی،حضرت سیدنا معروف کرخی، سیدالطائفہ حضرت الشیخ جنید البغدادیؓ، حضرت ابوبکر شبلی،حضرت بِشرحافی،حضرت ذوالنون مصری،حضرت سیدنا سلمان فارسی صحابی رسول، شہنشاہ بغداد حضرت سیدنا شہاب الدین سْہروردی وغیرھم موجودہیں مولانا الحاج سیدشاہ نعمت اللہ قادری سابق صدر مؤدب جامعہ نظامیہ، کی سرپرستی اور جامعہ نظامیہ کے نوجوان عالم دین مولانا حافظ سید شاہ انعام اللہ قادری مزمل بابا کی نگرانی میں زیارتوں کا شرف رفیق ملاہے ۔شہہ نشین پر مولاناحافظ محمد محمود علی خان نظامی مولوی عالم جامعہ نظامیہ وامام و خطیب جامع مسجد غیث سالم بادعام،مولانا حافظ محمد شعیب عطاری امام وخطیب مسجد عائشہ فرخ نگر،حافظ محمد بشیر قادری چشتی،جناب محمد آصف علی خان ،جناب محمد خالد خان،جناب محمد امیرالدین،جناب محمد اقبال جرنلسٹ اور جناب محمد معین مازن انصاری متعلم شعبہء￿ حفظ و دیگر حضرات بھی موجود تھے-صلوۃ وسلام اور دعاپر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا –