نجم الاسلام حکومت کی ضمانتوں پر عمل آوری اتھاریٹی گلبرگہ کے صدرنشین مقرر

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 15۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے اے آئی سی سی نیشنل کوآرڈینیٹر میناریٹی ڈپارٹمنٹ (انچارج ٹاملناڈو) نجم الاسلام (احمر اسلام) کو کرناٹک اسٹیٹ گیارنٹیز امپلیمنٹیشن اتھاریٹی گلبرگہ کی تعلقہ کمیٹی کا صدرنشین مقرر کیا ہے ۔ کرناٹک حکومت نے عوام سے کئے گئے انتخابی وعدوں کی تکمیل کیلئے علحدہ اتھاریٹی تشکیل دی ہے ۔ یہ اتھاریٹی اسکیمات کی نگرانی اور عمل آوری میں اہم رول ادا کرتی ہے۔ رکن قانون ساز کونسل ایچ ایم ریونا اتھاریٹی کے صدرنشین اور ایس آر مہروز خان نائب صدرنشین ہیں اور دونوں کو کابینی درجہ دیا گیا ہے ۔ تعلقہ کمیٹی کے چیرمین کے طور پر نجم الاسلام حکومت کی ضمانتوں پر گلبرگہ سٹی نارتھ اور ساؤتھ میں عمل آوری کا جائزہ لیں گے ۔ نجم الاسلام کی پارٹی اور عوام کیلئے دیرینہ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے یہ اہم ذمہ داری دی گئی اور انہیں گلبرگہ کے انچارج وزیر پریانک کھرگے ، گلبرگہ نارتھ کی رکن اسمبلی کنیز فاطمہ اور گلبرگہ ساؤتھ کے رکن اسمبلی الم پربھو پاٹل کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ نجم الاسلام نے تقرر پر پارٹی قیادت سے اظہار تشکر کیا اور یقین دلایا کہ وہ توقع کے مطابق خدمات انجام دیں گے ۔ انہوں نے عمران پرتاپ گڑھی رکن راجیہ سبھا کے علاوہ پریانک کھرگے ، ایچ ایم ریونا اور مہروز خاں سے بھی اظہار تشکر کیا۔1