نجم بنگلہ دیشی معلنہ ورلڈ کپ ٹیم کے کپتان

   

ڈھاکہ۔ نجم الحسن شانٹو بنگلہ دیش کے 15 رکنی ٹی20 ورلڈ کپ اسکواڈ کی قیادت کریں گے، جس میں آل راؤنڈر شکیب الحسن شامل ہیں، جنہوں نے2007 کے افتتاحی ایڈیشن کے بعد سے ہرٹی20 ورلڈ کپ کھیلا ہے۔ زخمی تسکین احمدکو بھی 20 اوورزکے عالمی ایونٹ کیلئے اسکواڈ میں شامل کیاگیا ہے۔ شکیب کو ٹی20 کرکٹ سے ایک سال کے وقفے کے بعد زمبابوے کے خلاف بنگلہ دیش کے آخری دو ٹی20 مقابلوں کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ۔ تسکین کو زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز کے آخری میچ سے قبل زخم کا سامنا کرنا پڑا اور وہ آنے والے ہفتوں میں زیر علاج ہیں۔ انہیں چار میچوں میں آٹھ وکٹیں لینے پر سیریزکا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 22 سالہ نوجوان کو زمبابوے کے ساتھ آخری دو میچوں کے لیے آرام دینے کے بعد سلیکٹرز نے بائیں ہاتھ کے تیز رفتار بولر شرف الاسلام کو بھی شامل کیا۔ عفیف حسین دھربو اور حسن محمود سفری محفوظ کھلاڑیوں کے طور پر شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کو اگلے ماہ ہونے والے ایونٹ کے لیے گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ، سری لنکا، نیدرلینڈز اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے، ٹیم کا پہلا میچ 7 جون کو ڈیلاس میں سری لنکا کے خلاف ہوگا۔ بنگلہ دیش اسکواڈ: نجم الحسین شانٹو (کپتان)، تسکین احمد، لٹن داس، سومیا سرکار، تنزید حسن تمیم، شکیب الحسن، توحید ہردوئے، محمود اللہ ریاض، ذاکر علی انیک، تنویر اسلام، شاک مہیدی حسن، رشاد حسین، مستفیض الرحمان، شوریٰ الاسلام اور تنظیم حسن ثاقب۔ سفری کھلاڑی: عفیف حسین اور حسن محمود۔