ندا ڈار پاکستان کی کپتان سلیم جعفر اور توفیق عمر کوچیس مقرر

   

لاہور: ندا ڈار کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کپتان جبکہ مارک کولز کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مارک کولز 2 سالہ کنٹریکٹ پر مئی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ سابق ٹسٹ کرکٹر سلیم جعفر کو ویمن سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے اور ان کے ساتھ کمیٹی میں اسماویہ اقبال، مرینہ اقبال اور محتشم راشد بھی شامل ہوں گے۔ سلیم جعفر ویمن ٹیم کے بولنگ کوچ کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ توفیق عمر کو بیٹنگ کوچ اور محتشم راشد کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مارک کولزاس سے قبل 2017 سے 2019 تک پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور ان کے دور میں ٹیم نے کئی کامیابیاں حاصل کئے۔