ندا ڈار کی ریکارڈ کارکردگی کے باوجود پاکستان ناکام

   

نارتھمپٹن: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20میچ میں بھی پاکستان کو شکست ہوئی لیکن ندا ڈار ٹی 20میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی گیندباز بن گئی ہیں۔ ندا جمعہ کو آسٹریلیا کی میگن اسکٹ (136وکٹیں) کو پیچھے چھوڑ کر خواتین کے زمرہ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں اول ہوگئی ہیں۔ ٹاپ 10کی فہرست میں وہ واحد پاکستانی خاتون ہیں۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ میں مایا باؤچیئر، ایلس کیپسی اور نیٹ سائیور برنٹ کی مفید شراکت سے 144/6 بنائے ۔ ندا نے 12ویں اوور میں کیپسی کی وکٹ لے کر اسکٹ کی برابری کی اور پھر آخری اوور میں ایمی جونز کو آؤٹ کر دیا جس سے ندا کو یہ سنگ میل ملا۔ تاہم، مہمان ٹیم صرف79 رن پر سمٹ گئی۔ انگلینڈ کو 65 رن کی جیت اور تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل ہوگئی۔ برمنگھم میں پہلے میچ میں پاکستان 53رنز سے ناکام ہوا تھا۔