ہندوستان نہ کبھی ہندو راشٹرتھا، نہ ہےاورنہ کبھی بنے گا انشاء اللہ: اسد الدین اویسی نے دیا موہن بھاگوت کو جواب

,

   

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اورحیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کےاس تبصرہ پرٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نےکہا تھا کہ ‘ہندوستان ہندو راشٹرہے’۔

 اویسی کا کہناہے کہ ‘بھاگوت ہندوستان کوہندو’ نام دے کرمیری تاریخ نہیں مٹا سکتے۔ یہ کام نہیں کرے گا۔ وہ اس بات پرزورنہیں دے سکتے ہیں کہ ہماری تہذیب، عقائد، علاقہ اور ذاتی شناخت سبھی ہندو مذہب سےمنسلک ہیں’۔ ‘ہندوستان نہ کبھی ہندوراشٹرتھا، نہ ہےاورنہ کبھی بنے گا انشاء اللہ۔

آپ کو بتا دیں کہ منگل کو بھاگوت نےکہا کہ آر یس یس اپنےاس نظریے پرقائم ہے کہ ‘ہندوستان ایک ہندو راشٹر’ ہے۔ ناگپورکے ریشمی باغ میں آرایس ایس کے وجے دشمی اتسو کے دوران اپنے خطاب میں آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نےکہا کہ قوم کی شان کے لئےکام کررہے سبھی ہندوستانی ‘ہندو’ ہیں۔

انہوں نےکہا ‘آایس ایس کی اپنی قوم کی شناخت کے بارے میں، ہم سب کی اجتماعی شناخت کےبارے میں، ہمارے ملک کےمزاج کی پہچان کےبارے میں واضح نظریہ اوراعلان ہے، وہ پوری طرح قائم ہے، کہ ہندوستان، ہندوراشٹرہے’۔ بھاگوت نےکہا کہ ‘جوہندوستان کےہیں، جو ہندوستانی ہندوستان کےآباؤ اجداد کی اولاد ہیں اورمختلف تنوع کوقبول کرنے، احترام اور استقبال کرتےہوئےآپس میں مل جل کرملک کی شان اورانسانیت میں امن وامان کو فروغ دینےکا کام کرنے میں مصروف ہوجاتے ہیں، وہ سبھی ہندوستانی ہندو ہیں۔