رانچی ۔ 19 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر شہباز ندیم کو ہندوستانی ٹسٹ کرکٹ ٹیم میں قدم رکھنے کا موقع مل گیا، جس کے ساتھ ہی وہ ہندوستانکے لیے اس ٹسٹ کھیلنے والے296 ویںکھلاڑی بھی بن گئے ۔ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے رانچی میں جے ایس سی بین الاقوامی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہوئے تیسرے ٹسٹ کے پہلے دن اپنے آخری الیون میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے فاسٹ بولر ایشانت شرما کے مقام پر ندیم کو ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا۔ ندیم کو جمعہ کو ہی ٹیم میں چائنا مین کلدیپ یادو کی جگہ شامل ہوئے۔ اے ٹیم کے لئے مسلسل بہتر مظاہرہ کرنے والے ندیم کا آج ٹیم میں شامل کیا گیا۔