عہدیداروں کے ساتھ رکن اسمبلی کی کوشش کامیاب
یلاریڈی: 5 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل گندھاری کے مانو سنگم علاقہ میں گندھاری کی بڑی ندی جو موسلادھار بارش سے خطرہ کے نشانہ سے اوپر بہہ رہی تھی۔ ایسے میں سنگیا نامی کسان کھیت کے کام پر جاکر ندی کے درمیان پھنس گیا جس کی اطلاع ملتے ہی رکن اسمبلی سرینواس نے یلاریڈی سے سیدھا گندھاری کا رخ کرتے ہوئے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ مل کر تقریباً چھ گھنٹوں تک نکالنے کی پوری کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ آخر کار علی ساگر سے واٹر بوٹ منگواکر کسان کو ندی سے حفاظت کے ساتھ باہر لایا جس کے بعد تمام عہدیداروں نے راحت کی سانس لی۔ سنگیاکسان صبح زرعی کام کے غرض سے کھیت کو گیا جہاں موسلادھار بارش کے بعد ندی کے تیز بہائو کے سبب درمیان میں پھنس گیا جس کی اطلاع مقامی لوگوں نے افراد خاندان کو دی اور سنگیا کو ندی سے لانے کی کوشش بھی کی لیکن ندی کے بہائو تیز رہنے سے ناکام رہے اور 100 نمبر پر فون کرکے اطلاع دینے پر ریونیو عہدیدار پہنچے جہاں ندی کا بہائو مزید اور بڑھتے رہنے سے سنگیا کو فون کرکے حوصلہ دیتے رہے۔ رکن اسمبلی سریندر نے بھی سنگیا کو حوصلہ دلایا اور علی ساگر سے بوٹ طلب کرتے ہوئے رکن اسمبلی خود اس میں بیٹھ کر ندی کے درمیان سے کسان کو لائے۔ اس کی جان بچائی جس کے بعد علاقہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔