ندی میں کار گرگئی ،5کی موت

   

دھنباد۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام)جھارکھنڈ میں دھنباد ضلع کے گوند پور تھانہ علاقہ میں منگل کو کار کے ندی میں گر جانے سے 5لوگوں کی موت ہوگئی ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ بروا اڈہ کی جانب سے آرہی تیز رفتار کار کھدیا پل پر ڈیوائڈر سے ٹکرانے کے بعد سیدھے ندی میں جاگری ۔ اس واقعہ میں دوسالہ ایک بچی ، ایک خاتون اور تین مرد کی موت ہوگئی ۔ مرنے والوں کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے ۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق کار گیا سے آرہی تھی۔