جسے اللہ رکھے…!
شیرخوار کو پانی میں پھینکنے کی کوشش کرنے والے درندہ صفت انسان کی پولیس کو تلاش
حیدرآباد ۔ 12 جولائی (سیاست نیوز) شہر میں ایک نومولود بچہ کو ندی میں پھینک دیا گیا۔ تاہم بچہ ندی میں نہیں گرا دور کنارے سے دستیاب کرلیا گیا۔ نومولود بچے کے رونے کی آواز کو سن کر مقامی عوام نے ایمبولنس کے ذریعہ نومولود کو دواخانہ منتقل کروایا اور پولیس کو اطلاع دی۔ یہ واقعہ پولیس اسٹیشن کے حدود رامنتاپورم ویویک نگر کے قریب پیش آیا۔ بچہ روتی ہوئی حالت میں موسیٰ ندی کے کنارے پڑا ہوا تھا۔ کسی نے اس بچہ کو ندی میں پھینکنے کی کوشش کی لیکن بچہ ندی میں نہیں گرا اور بچ گیا۔ اپل پولیس کی مدد سے بچے کو نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے اور بچہ صحتمند بتایا گیا ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور بچہ کو پھینکنے والوں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس ہر زاویہ سے اس معاملہ میں تحقیقات کررہی ہے کہ آیا کسی نے بچہ کو چرا کر پھینکا ہے یا پھر بچہ کو خود اس کے والدین نے پھینکا ہے۔ اپل پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع