نذیر جوس سنٹرس ،حیدرآبادکی پہچان

   

مختلف قسم کے پھلوں اور خشک میوؤں کے مشروبات عوام کی پہلی پسند
حیدرآباد۔ 15 مئی (سیاست نیوز) حیدرآبادی شہریوں اور اس تاریخی شہر کو آنے والے سیاحوں کیلئے حیدرآباد میں ایسے جوس سنٹرس ہیں جو مختلف قسم کے ذائقوں، پھلوں کے لذیذ مشروبات کے ذریعہ صارفین کے دل جیت لیتے ہیں۔ ہمارے شہر میں ایک ایسی فیملی ہے جو شہر کے مختلف مقامات پر جوس سنٹرس کے ذریعہ خدمت انجام دے رہی ہے۔ اعلیٰ کوالیٹی کے پھل بشمول خشک میوہ جات، لذیذ بالائی کا شربتوں میں استعمال اس خاندان کی پہچان اور اس کی شناخت ہے۔ ہم بات کررہے ہیں ’’نذیر جوس سنٹر‘‘ کی، محمد رفیق احمد کی قیادت و رہنمائی میں پنچ محلہ، مکہ مسجد، چارمینار، والٹا ہوٹل مغلپورہ اور اعتبار چوک میں نذیر جوس سنٹرس چلائے جارہے ہیں جہاں اِمپورٹیڈ فروٹس کے جوس دستیاب ہیں۔ محمد رفیق احمد کے مطابق نذیر جوس سنٹر پچھلے 18 برسوں سے صارفین کی خدمت میں مصروف ہے اور اس کے بانی اُن کے والد مرحوم محمد نذیر احمد ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ آج وہ اور ان کے بھائی محمد ناصر احمد، محمد علی احمد، محمد عادل احمد اور محمد حفیظ احمد جس مقام پر ہیں، ان کے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فروٹ سلاد ، شہتوت بالائی، شہتوت پنچ، یمنی ڈرائی فروٹ، مینگو سلاد، شاہجہاں ڈرائی فروٹ، لیچی بالائی، قوبانی بالائی، نارمل سلاد، موسمبی، سنترہ، سپوٹا، لیچی، انار، سیتا پھل، سیب اور دوسرے پھلوں کے جوس نذیر جوس سنٹرس کی مقبولیت کا راز ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نذیر جوس سنٹرس کی نئی برانچ کا عنقریب مسجد وزیر علی، چندو لال بارہ دری کے قریب افتتاح عمل میں آنے والا ہے۔ مختلف پارٹیوں، دعوتوں بالخصوص شادی اور ولیمہ جیسی تقاریب میں بھی نذیر جوس کے کاؤنٹرس، آرڈرس پر لگائے جاتے ہیں۔ فون 9866745422 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔