نراڈہ کیس میں مرزا کی پہلی گرفتاری

   

سی بی آئی نے نراڈہ اسٹنگ ٹیپ کیس کے سلسلہ میں سینئر آئی پی ایس آفیسر ایس ایم ایچ مرزا کو گرفتار کرلیا ہے۔ عہدیداروں نے کہا ہے 2016 ء کے نراڈہ اسٹنگ آپریشن والے کیس میں یہ پہلی گرفتاری ہے۔ اِس آپریشن میں دکھایا گیا کہ برسر اقتدار ٹی ایم سی کے قائدین کے علاوہ مرزا نے ایک فرضی کمپنی کے نمائندے سے رقم قبول کی۔ مرزا تب بردوان پولیس کے سپرنٹنڈنٹ تھے۔ مرزا کو کولکتہ کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اُنھیں 30 ستمبر تک تحویل میں بھیج دیا۔