نئی دہلی7فروری(سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ نے پورے ملک کو ہلاکر رکھنے والے نربھیا اجتماعی آبروریزی اور قتل معاملے کے چاروں قصورواروں کو الگ الگ پھانسی نہ دئے جانے سے متعلق دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مرکزی حکومت کی عرضی کی سماعت منگل تک کے لئے ملتوی کر دی ہے ۔جسٹس آر بھانومتی،جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس اے ایس بوپنا کی خصوصی بینچ نے جمعہ کو مرکز کی خصوصی اجازت کی اپیل(ایس ایل پی)کی سماعت 11فروری کو دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کر دی۔