نربھئے مجرمین کو بے ایذا موت پر آشا دیوی کا سوال

   

Ferty9 Clinic

پھانسی کے منتظر مجرمین کی آسان موت کیلئے صدر سے اپیل
٭ نربھئے گینگ ریپ اور قتل کی متوفیہ کی ماں آشا دیوی نے مجرمین کے خاندانوں کی جانب سے ’مرسی کلنگ ‘ کے لئے درخواست پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ آشا دیوی نے کہا کہ خود وہ گزشتہ سات سال سے پل پل مررہی ہیں ۔ ’’میں صدرجمہوریہ (رام ناتھ کووند ) سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے نربھئے کیلئے انصاف دلانے میں مدد کریں۔ آشا دیوی کی اپیل چاروں مجرمین کو 20 مارچ کو مقررہ پھانسی سے عین قبل متعلقہ فیملیوں کی جانب سے صدر سے کی گئی درخواست کے تناظر میں ہے۔ مجرمین کی فیملیوں نے آسان (بے ایذا ) موت کے لئے اجازت چاہی ہے ۔ دریں اثناء سپریم کورٹ نے پیر کو مجرم مکیش سنگھ کی قانونی اختیارات بحال کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔