نئی دہلی ۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کی شب دیر گئے کہا کہ نربھئے گینگ ریپ اور قتل کیس میں سزائے موت کے چاروں مجرمین کی جانب سے رحم کی درخواست داخل کرنے میں داخیر سے سازش کا پتہ چلتا ہے اور کوئی تو ہے جو سسٹم سے کھلواڑ کر رہا ہے۔ جسٹس منموہن اور جسٹس نرولا کی بنچ نے کہا کہ مجرمین کی طرف سے 20 مارچ کی صبح پھانسی روکے جانے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا گیا۔اس طرح صبح 5.30 بجے پھانسی کی سزا پر عمل آوری ہوگی۔