نئی دہلی ۔ 28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے نربھئے گینگ ریپ اور قتل کیس میں سزائے موت پانے والے چار مجرمین میں سے ایک کی عرضی پر فیصلہ آج محفوظ کردیا ۔ یہ عرضی صدر جمہوریہ کی جانب سے اُس کی درخواست رحم کو مسترد کئے جانے کے جواز کے چیلنج میں داخل کی گئی ہے ۔ جسٹس آر بھانومتی کی تین رکنی بنچ نے کہا کہ وہ مجرم مکیش سنگھ کی عرضی پر فیصلہ چہارشنبہ کو سنائے گی ۔ صدر رام ناتھ کووند نے مکیش کی درخواست رحم 17جنوری کو مسترد کردی تھی ۔اس کیس کے چاروں مجرمین کو یکم فبروری کو پھانسی دینا ہے ۔