نربھئے مقدمہ :سپریم کورٹ میں مزید ایک نئی عرضی دائر

   

نئی دہلی6مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ملک کو دہلا دینے والے نربھئے اجتماعی آبروریزی اور قتل کے مقدمے کے قصوروار مکیش کے بھائی سریش کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمعہ کو ایک عرضی دائر کی گئی۔سریش کی جانب سے وکیل ایم ایل شرما نے عرضی دائر کی۔ مسٹر شرما کا الزام ہے کہ اس مقدمے میں مکیش کے لیے کورٹ کی طرف سے مقرر وکیل ورندا گروور نے اس پر دباؤ ڈال کر کیوریٹو عرضی داخل کروائی۔