نئی دہلی ۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کے سابق جج بی این سری کرشنا نے کہا کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے دائرہ اختیار میں نہیں ہیکہ وہ نربھئے عصمت ریزی و قتل کیس کے مجرمین کی 20 مارچ کی صبح پھانسی کی سزاء پر حکم التوا جاری کرسکے۔ چار کے منجملہ تین مجرمین ونئے شرما، پون گپتا اور اکشے سنگھ پھانسی کی سزاء پر حکم التوا کی درخواست کے ساتھ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس سے رجوع ہوئے۔ انہوں نے پھانسی کی سزاء کو غیرقانونی قرار دیا اور تحقیقات میں خامیوں کا الزام لگایا۔ مجرمین کی اس اپیل پر اپنا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس سری کرشنا نے کہا کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس اسی وقت کارروائی کرسکتا ہے جب اس کے دائرہ اختیار میں ہو۔ انہوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ وہ نربھئے کیس کے مجرمین کی پھانسی کی سزاء میں کوئی مداخلت کرے گا۔